اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سنیما کے معروف اور مقبول اداکار اور فنکار جو نجف اشرف میں منعقدہ غدیر بین الاقوامی میڈیا فیسٹیول میں شرکت کرنے کی غرض سے عراق میں موجود ہیں گزشتہ روز کربلائے معلی میں حاضر ہو کر حرم مطہر امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت سے شرفیاب ہوئے۔
اس سفر میں ایران کے معروف اداکار جناب فرہاد اصلانی، محترمہ نسرین مقانلو، محترمہ شقائق فراہانی، جناب شہرزاد کمال زادہ، جناب سپیدہ کاظمی، اور دیگر فنکاروں نے کربلا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سے ملاقات بھی کی۔
اس ملاقات میں ’’میر مسعود حسینیان‘‘ نے اداکاروں کو تربت امام حسین علیہ السلام اور حرم مطہر کے سنگ مرمر کا نگینہ تحفہ کے طور پر دیا۔
یہ معنوی تحائف اداکاروں کے لیے انتہائی خوشحالی کا باعث قرار پائے۔


